Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، جنریٹر مارکیٹ کی 10منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ کا جنریٹرمارکیٹ میں آگ لگنے کا نوٹس
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2023 03:13pm
آگ عمارت کی تیسری منزل پرلگی تھی جو پھیل کر10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی، چیف فائر آفیسر-  تصویر/ سوشل میڈیا
آگ عمارت کی تیسری منزل پرلگی تھی جو پھیل کر10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی، چیف فائر آفیسر- تصویر/ سوشل میڈیا
عمارت میں موجود افراد کوریسکیوکیا جارہا ہے، فائرفریگیڈ حکام - تصویر/ آج نیوز
عمارت میں موجود افراد کوریسکیوکیا جارہا ہے، فائرفریگیڈ حکام - تصویر/ آج نیوز
فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں، فائر بریگیڈ حکام
فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں، فائر بریگیڈ حکام
عمارت میں موجود43افراد کو ریسکوکرلیا گیا،حکام - تصویر/ آج نیوز
عمارت میں موجود43افراد کو ریسکوکرلیا گیا،حکام - تصویر/ آج نیوز

کراچی میں شاہراہ لیاقت جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 43 افراد کوریسکیو کیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے بعد 5 فائر ٹینڈرز، 2 باؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق اور3 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کا نام علی ہے، جبکہ 43 افراد کوریسکیو کرلیا گیا ہے۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی تیسری منزل پرلگی تھی جو پھیل کر10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی، کوئی فردعمارت میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے کچھ دیرمیں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں گرائونڈ فلور پردکانیں اور اوپردفاتر وگودام ہیں۔

”آگ پر قابو پانے کے بعد واقعہ کی رپورٹ دی جائے“ - وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنریٹرمارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا جلد انتظام کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جانی اور مالی نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں اور کوشش کریں کہ آگ مزید نہ پھیلے اور آگ قابو پانے کے بعد واقعہ کی رپورٹ دی جائے۔

karachi

fire brigade