کراچی: پولیس، حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
رینجرز اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں مشترکا کارروائی میں ڈکیت گرفتار
کراچی میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرز کوگرفتارکرلیا، جنہوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دبئی سے ملزمان کو ڈاکٹر کے قتل کی سپاری دی گئی تھی جس کے لئے انہوں نے 9 لاکھ روپے میں سے 50 ہزارروپے وصول کئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
دوسری طرف رینجرزاور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکا کارروائی کرکے ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت راؤمحمد عارف کےنام سےہوئی، ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئیں، ملزم نے 100 سے زائد وارداتیں اور 32 موٹرسائیکلیں چھیننےکا اعتراف کیا۔
Sindh Police
Karachi Crime
Karachi Street Crimes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.