سوئی گیس کے نئے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی گئی
صارفین سے آپریل سے لیکر کے اگلے چار ماہ تک 8 سے 115 فی صد تک اضافی رقم وصول کی جائے گی، ذرائع
لاہور: حکومت کی جانب سے مہنگی گیس خریدنے کے باعث گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جس صارف کا سوئی گیس کا بل 500 تھا اب اسے بل کے ساتھ 800 روپےاضافی رقم دینا ہوگی۔ اسی طرح جس صارف کا سابقہ بل 1400 روپے تھا اب اسے 3100 روپے دینا ہوگا۔
محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین سے آپریل سے لیکر کے اگلے چار ماہ تک 8 سے 115 فی صد تک اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ آضافی رقم حکومت کی جانب سے گیس مہنگی خریدنے کی مد میں لی جارہی ہے، نومبر سے فروری تک 0.9 ایچ ایم کیوب تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی کیٹیگری میں شمار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس مہیا کی جائے گی۔
Sui Gas
Gas Bill
مقبول ترین
Comments are closed on this story.