Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین شہری دو بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

گارڈین جج کے پاس بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے، عدالت
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2023 03:24pm

گارڈین عدالت لاہور کی تاریخ کا پہلا منفرد فیصلہ سامنے آیا ہے، عدالت نے 2 نابالغ بچوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دے دیا-

گارڈین عدالت لاہور کے جج محمد جاوید نے فیصلہ جاری کیا۔

مدعی سلمان خالق کی جانب سے بیرسٹر ردا نور نے پیش ہو کر بتایا کہ مدعی اور ان کی بیوی کے درمیان معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے، 2 سالہ حنین اور ڈیڑھ سالہ زوہان کی حوالگی کا کیس زیر سماعت ہے، دونوں بچے کینیڈا کے شہری ہیں، خدشہ ہے کہ والدہ بچوں کو کینیڈا لیجا سکتی ہے، عدالت دونوں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گارڈین جج کے پاس بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے۔

بیرسٹر ردا نور نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے پاس اختیار ہے، عدالتی فیصلے بطور نظیر پیش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جدید فیصلوں کی نظر میں بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

عدالت نے حنین سلمان اور زوہان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

ECL

Guardian Court Lahore

2 children

judge mohammad javed