Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، سندھ گورنمنٹ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث تباہی کا شکار ہونے لگا

طبی عملہ غیرحاضر، متعدد مشینیں خراب پڑی ہیں
شائع 06 اپريل 2023 12:06pm

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد موجود سندھ گورنمنٹ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث تباہی کا شکار ہونے لگا، طبی عملہ غیرحاضر، متعدد مشینیں خراب پڑی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر اور رات کے اوقات کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ غیرحاضر رہنے لگے ہیں جبکہ 200 بستروں پر مُشتمل اسپتال کی متعدد مشینیں خراب ہیں جنہیں ٹھیک کروانے والا کوئی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی اسکین، لیتھوٹرپسی، فیکومشین، کالر ڈوپلرایکو اور سی ٹی جی مشین خراب ہے اور ماضی میں اسپتال میں اوسطاً 60 سے 70 مریض زیرِعلاج رہتے تھے۔

ایم ایس اسپتال نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کے لئے پابند کیا ہے لیکن ماہ رمضان کی وجہ سے مریضوں کی تعداد (او پی ڈی) میں اتنی نہیں ہے مگر40 سے 50 مریض ابھی بھی داخل ہیں۔

ڈاکٹر تیرتھ کمارنے کہا کہ اسپتال میں مسائل ہیں مگر بہتری کیلئے کوشاں ہوں۔ مریضوں کا کہنا ہے حکومت کو گذارش ہی سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کی صورتحال بہتر کریں۔

Liaquatabad

Sindh Government Hospital