Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: راولپنڈی میں خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

خاتون نشہ کرنے کی عادی ہے، علاقہ مکین
شائع 05 اپريل 2023 08:20pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ایک خاتون موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔

موبائل ٹاور پر چڑھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون موبائل ٹاور پر چڑھی ہے اور نیچے عوام کی بڑی تعداد جمع ہے۔

خاتون کے موبائل ٹاور پر چڑھنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بحفاظت موبائل فون ٹاور سے اتارا لیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نشہ کرتی تھی، جو نیچے نہ اترنے پر بضد تھی، ریسکیو اہلکار نے پیشہ ورانہ انداز میں لڑکی کو قائل کرکے بحفاظت نیچے اتارا۔

ابھی تک خاتون کے ٹاور پر چڑھنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون نشہ کرنے کی عادی ہے۔

rawalpindi

social media