Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس موبائلوں میں سوار افراد کا گھر پر دھاوا بول، فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

اہل علاقہ نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا تو منگھوپیر پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
شائع 05 اپريل 2023 06:39pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں مبینہ پولیس گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، منگھوپیر میں پولیس موبائلوں میں سوار 15 سے زائد افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا۔ تلاشی کے بعد گھر والوں کو ساتھ لے جانے پر تلخ کلامی ہوئی اور مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

اہل علاقہ نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا تو منگھوپیر پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

منگھوپیر پولیس نے انکوائری کئے جانے کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

زخمیوں میں خالق اور یوسف نامی اشخاص شامل ہیں، رشتہ دار کہتے ہیں کہ صرف ایک شخص نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ پولیس کہتی ہے واردات نامعلوم افراد نے کی، پولیس موبائلوں میں نامعلوم افراد کیسے ہوسکتے ہیں۔

وارادت کے خلاف اہل علاقہ نے منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے منگھوپیر روڈ بلاک کردیا۔

ایس ایچ او منگھوپیر ندیم صدیقی کہتے ہیں پولیس کے کس یونٹ نے کارروائی کی ہمیں علم نہیں، انکوائری کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

Karachi Police