Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز فارغ، تنخواہیں بھی روکنے کی سفارش

نفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ فوری روک دی جائے، مراسلہ
شائع 05 اپريل 2023 05:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں بھرتی سوشل میڈیا انگلوئنسرز کو فارغ کردیا۔

محکمہ اطلاعات کے پی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا پراجیکٹ ختم کرکے محمکہ خزانہ کو مراسہ بھیج دیا جس میں انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات نے ایک ہزار 109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے تھے، نگراں حکومت پراجیکٹ کو جاری نہیں رکھ سکتی۔

محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مراسلے میں مزید کہا کہ پراجیکٹ وسائل کا ضیاع ہے، پراجیکٹ کے تمام امور بند ہو چکے ہیں، البتہ انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہ فوری روک دی جائے۔

pti

KPK

Care Taker Government

Social Media Influencers