Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔
شائع 04 اپريل 2023 10:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی ایک اور بلدیات کی 11 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بہادرآباد میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم 18 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے دستبرداری اختیار کرے گی۔

ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔

MQM Pakistan

By Election Karachi