Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عمران خان کی نااہلی کیلئے ایک ہی روز دو درخواستیں دائر

عمران خان کو پارٹی کی قیادت سے ہٹایا جائے اور عمران خان ایم این اے شپ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے، استدعا
شائع 04 اپريل 2023 10:09pm

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں ایک ہی روز دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نامزدگی کاغذات میں اثاثے چھپائے۔

اس سے قبل آج جمعیت علماء اسلام نے بھی پشاور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

ایمل ولی خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیرقانونی طور پر فروخت کئے، اور اس سے حاصل رقم اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں اہلیہ کی 70 لاکھ مالیت کی جیولری ظاہر نہیں کی گئی، عمران خان نے سات قومی حلقوں کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اثاثے چھپانا الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے عمران خان کو پارٹی کی قیادت سے ہٹایا جائے اور عمران خان ایم این اے شپ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

imran khan

Peshawar High Court