Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، بولٹن مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا کچھ حصہ منہدم

عمارت گرنے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، پولیس
شائع 04 اپريل 2023 05:45pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کےقریب پرانی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔

شہر قائد کے مصروف ترین علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا کچھ حصہ گرگیا ہے۔ عمارت کا جو حصہ گرا وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق عمارت گرنے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عمارت گرنے کے بعد قریب میں واقع پرانی عمارتوں کے مکین بھی خوفزدہ ہوگئے۔ کراچی میں اس سے قبل میں مخدوش بلڈنگ کے کچھ حصے گرنے کے وقعات رونما ہوچکے ہیں۔