Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل کو ضمنی الیکشن معطل

عدالت نے ضمنی انتخابات کو روک کر فریقین سے جواب طلب کرلیا
شائع 04 اپريل 2023 04:04pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر تیس اپریل کو ضمنی انتخابات کو روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے قومی اسمبلی کے3 حلقوں پر30 اپریل کو ضمنی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا ان میں این اے 22 مردان، چار سدہ کا حلقہ این اے 24 اور این اے31 پشاور شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے ان تین حلقوں میں 30 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول جاری کیا تھا۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر ضمنی الیکشن نہیں ہوسکتے، موجودہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہوگی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں لیکن جنرل الیکشن کے لئے سیکیورٹی اور فنانس کا مسئلہ ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں کیوں اتنی دلچپسی لے رہا ہے، الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرانا چاہتا ہے لیکن جنرل الیکشن نہیں۔

عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد 30 اپریل کے ضمنی انتخابات کو روک کر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

National Assembly

Peshawar High Court

By Election KPK