Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر ادارہ شماریات تشویش کا شکار

عملے نے عمارتوں کے تمام فلیٹز کو گنا یا نہیں، معاملہ مشکوک ہوگیا۔
شائع 03 اپريل 2023 10:27pm

کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر ادارہ شماریات تشویش کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بیس ہزار کے قریب کثیر المنزلہ عمارتوں کے گھروں کی مردم شماری مکمل نہ ہوسکی۔

عملے نے عمارت کے تمام فلیٹز کو گنا یا نہیں، معاملہ مشکوک ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے آزمائشی طور پر 10عمارتوں کی گنتی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گنتی کے نتائج کے بعد دیگرعمارتوں کی گنتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

karachi

Digital Census

Census 2023

Bureau of statistics Pakistan