Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ کے بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے رش

خواتین اور مردوں کی ریڈی میڈ ملبوسات میں خصوصی دلچسپی
شائع 03 اپريل 2023 06:01pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کوئٹہ کے بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے رش لگنا شروع ہوگیا ہے، درزیوں کی من مانیوں سے نجات کے لئے خواتین اور مردوں کی ریڈی میڈ ملبوسات میں خصوصی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام کے ساتھ ہی بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے آنے والوں کا رش لگ گیا ہے مہنگائی کے باوجود لوگ بھرپور شاپنگ میں مصروف ہیں۔

خواتین اور بچوں سمیت مرد حضرات بھی مارکیٹوں میں نئے ڈیزائن کے سوٹس کے لیے بارگیننگ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں خواتین کے لئے روایتی بلوچی پٹھانی سوٹ خوشیوں کو چار چاند لگانے کے لئے مناسب ریٹس پر بازار میں دستیاب ہیں۔

دکاندار اور خریدار مہنگائی کا رونا روتے تو ضرور نظر آتے ہیں لیکن لوگوں کی قوت خرید دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا، افراط زر مالی بحران اور مشکلات کو بھلا کر عوام کم از کم عید الفطر اچھی طرح منانا چاہتے ہیں۔