Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ارم شاپنگ سینٹرکے قریب مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، سی ٹی ڈی
شائع 03 اپريل 2023 11:14am
برآمد اسلحہ پشاور سےکراچی اسمگل کیا جارہا تھا،سی ٹی ڈی حکام - تصویر/ آج نیوز
برآمد اسلحہ پشاور سےکراچی اسمگل کیا جارہا تھا،سی ٹی ڈی حکام - تصویر/ آج نیوز
کارروائی کےدوران تین ملزم گرفتار،سی ٹی ڈی حکام - تصویر/ آج نیوز
کارروائی کےدوران تین ملزم گرفتار،سی ٹی ڈی حکام - تصویر/ آج نیوز

وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن نے کراچی میں تیموریہ کےعلاقے ارم شاپنگ سینٹرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو پشاور سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 نائن ایم ایم پستول، 8 تیس بور پستول، ایک پین پستول شامل ہے، مختلف پستول کے 16میگزین، 30 بور اور نائن ایم ایم کی 950 گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ نے دعوی کیا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا اور گرفتار ایک ملزم کا بھائی گزشتہ سکھر بائی پاس کے قریب اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ گرفتار دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

CTD

Sindh Police

Erum Shopping Centre