Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی حیدرآباد کالونی کے اچار میں کیا خاص بات ہے

رمضان میں اچار گلی کی رونقیں مزید بڑھ جاتی ہیں
شائع 02 اپريل 2023 08:39pm

کراچی کی حیدرآباد کالونی میں واقع اچار گلی اپنے چٹخارے دار حیدرآبادی اچار کے لیے مشہور ہے۔

حیدرآبادی چٹخاروں کا مزہ لینا ہو تو شہر قائد کی حیدرآباد کالونی کی اچار گلی چلے جائیں۔ چٹخارے دار اچار کا نام سن کر ہی کچھ لوگوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے سبزیوں کے اچار ہوں یا مزیدار چٹنی، حیدرآباد کے روایتی انداز میں تیار کی جاتی ہیں۔

جمشید کوارٹر سے متصل حیدرآباد کالونی میں 70 کے قریب مختلف قسم کے اچار تیار کیے جاتے ہیں جن میں آم کا اچار، لیموں کا اچار، مرچ ، لہسن، گاجر اور ادرک سمیت دیگر اچار شامل ہیں۔ پھلوں کے مربے ہوں یا مزیدار چٹنی سب گھریلوں انداز میں یہاں تیار کی جاتی ہیں۔

حیدرآباد کالونی میں اچار کی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ 1950 سے یہاں کام کر رہے ہیں، اچار کا کام دادی نے شروع کیا۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کالونی میں قائم اچار گلی کے اچار کا ذائقہ دوسرے اچاروں سے مختلف ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اتنی دور سے یہ خریدنے آتے ہیں۔

حیدرآبادی اچار کے ذائقہ کراچی کی اچار گلی میں پائے جاتے ہیں، جسے شہری دور دراز سے لینے آتے ہیں۔

Ramadan 2023

Karachi food street

Hyderabadi pickle