Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں، وزیر اعظم

الیکشن ہونے چاہیئے، موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں، شہبازشریف
شائع 02 اپريل 2023 03:29pm

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی، جس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ مشاورتی اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں اٹارنی جنرل عثمان منصور، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، ملک احمد خان اورعطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل عثمان منصور نے کل کی سماعت پر بریفنگ دی، سماعت کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوؤں پرغور کیا گیا، جب کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے کے قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبرسےقبل کرانامشکل ہیں، الیکشن ہونے چاہئے، لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں، ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں، سپریم کورٹ کا احترام ہے، اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیا۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif