خیبرپختونخوا سے اسلحہ پنجاب اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا، ڈی پی او محمد نوید
پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
بھکر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختون خوا سے اسلحہ پنجاب اسمگل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطباق داجل چیک پوسٹ پر معمول کی تلاشی جاری تھی، پولیس نے دوران چیکنگ ایک کار کو مشکوک پایا تو اس کے خفیہ خانوں کی بھی تلاشی لی گئی، تو کار سے 22 رائفل، 42 میگزین اور181 کارتوس برآمد ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کی شناخت رشید اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی اومحمد نوید کا کہنا ہے کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔
Export of weapons
weapons recovered
مقبول ترین
Comments are closed on this story.