Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈیوٹی سےغفلت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے جواب طلب

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جائزہ اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے، ضلعی انتظامیہ
شائع 02 اپريل 2023 01:03pm
تصویر/ اے ایف پیس
تصویر/ اے ایف پیس

ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کرلی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے 8 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یکم اپریل کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے، ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں انتظامی امور کی نگرانی یقینی بنائیں، ماہ مقدس میں عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Magistrates

Price Control

District Administration