Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنرسندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کوٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکارزخمی

حادثہ شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا
شائع 02 اپريل 2023 10:22am
گورنرسندھ کامران ٹیسوری - تصویر/ فیس بُک
گورنرسندھ کامران ٹیسوری - تصویر/ فیس بُک

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گاڑی کو حادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، جبکہ ٹریفک حادثے میں سیکیورٹی گاڑی سے گِرکر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے شہری اب افطار کرنے گورنر ہاؤس جاسکتے ہیں

حادثہ شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا۔

زخمیوں میں کانسٹیبل وقاص اور نعیم شامل ہیں اور دونوں زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

Governor Sindh

kamran tessori