Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن 90 روز میں نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان

الیکشن نہ ہوا تو آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 06:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نوے روز میں نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، ملک میں الیکشن نہ ہوا تو آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب سپریم کورٹ نے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو اس وقت سوموٹو ٹھیک تھا، اب الیکشن کیلئے سو موٹو لیا تو یہ سپریم کورٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، کس قانون کے تحت توڑی گئی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی بحال ہو سکتی ہے۔

سابق وزیراعظم اور سربراہ پی ٹی آئی نے صدر مملکت کے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق وضاحت کی کہ صدر عارف علوی ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، ملک میں الیکشن نہ ہوا تو آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس سربراہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں، میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا، ان کے خلاف عدالت میں کیس درج کروانے جا رہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حال ہی میں لاپتہ ہونے اور پھر واپس آنے والے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی سے متعلق کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اظہر مشوانی کو کون لوگ لے کر گئے تھے۔

PDM

Maryam Nawaz

Punjab KP Election Case