Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر بیربل کے قتل میں خاتون اسسٹنٹ کے ملوث ہونے کا شبہ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

ماہرامراض چشم ڈاکٹربیربل کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023 12:27pm
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، جو ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃالعین کا رشتہ دار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ملزم کوسی سی ٹی وی اور ٹیکنیکل بنیادوں پرحراست میں لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس بتایا کہ مقتول کے بھائی نے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃ العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری ایکسپریس وے پر کار پر فائرنگ، سینئر ڈاکٹر بیربل جاں بحق

واضح رہے کہ مقدمہ گارڈن تھانے میں مقتول کے بھائی کی مُدعیت میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں آئی کلینک تھا، بھائی کو گولیاں لگنے کی اطلاع ملی، تو جناح اسپتال پہنچے،اسپتال میں میت موجود تھی، ڈاکٹر بیربل کے سر میں 2 گولیاں لگی ہوئی تھی۔

karachi

Karachi Crime

Dr Birbal Genani