Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں مقابلہ، کالعدم داعش کا کارندہ ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم داعش سے ہے، سی ٹی ڈی پولیس
شائع 31 مارچ 2023 05:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مردان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آبائی علاقے جہانگیرآباد میں چھاپہ مارا ، اس دوران دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی۔

مردان میں تخت بھاٸی کے علاقے جہانگیرآباد میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔ جس کے بعد مبینہ دہشت گرد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گرد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

CTD

kp police

KP Law and Order Situation