ظل شاہ ٹریفک حادثہ موت کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی ٹریفک حادثہ موت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں: ظل شاہ کی موت تشدد سے نہیں گاڑی حادثے میں ہوئی، ڈرائیور اور کارکنان کا اعترافی بیان
ایڈیشنل سیشن جج لاہور محسن بلال بیگ نے عبوری درخواست پر سماعت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔
مزید پڑھیں: ظل شاہ کی لاش کو استعمال کرنے کی پوری پلاننگ یاسمین راشد نے کی، عظمیٰ بخاری
ایڈووکیٹ مدثر عمر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس آفیسر پیش نہیں ہوئے، ابھی تک پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل نہیں کی گئیں۔
عدالت نے فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی ۔
مزید پڑھیں: ظل شاہ کی ایف آئی آر سے قتل عمد کی دفعہ ختم
سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کردی۔
پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق علی بلال کا دوسرا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، پہلے کیس کے تفتیشی افسر مدعی ہیں، پولیس نے علی بلال کو اسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں: علی بلال کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے 2 افراد زیر حراست
مقدمے کے مطابق سڑک کے درمیان میں چلتے علی بلال کو تیز رفتار ویگو ڈالے نے ٹکر ماری، زخمی حالت میں علی بلال کو سروسز اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا، موت کی اطلاع ملتے ہی ملزمان اسپتال سے فرار ہوگئے، ویگو ڈالہ نجی کمپنی کے زیر استعمال تھا، انتظامیہ نے حادثے کا عمران خان کو بتایا گیا۔
ویگو ڈالے کے مالک شکیل زمان نے بھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں: تھانے میں بیٹے کے قتل کی درخواست میں نے نہیں دی، علی بلال کے والد کا بیان
عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 مارچ کو زمان پارک سے پنجاب ضمنی الیکشن کی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، لاہور پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں: ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ریلی کے دوران لاہور پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور متعدد کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔
اس موقع پر پارک جہانگیر ٹاؤن لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی اۤئی کارکن علی بلال جاں بحق ہوگئے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے علی بلال کے قتل کا ذمے دار لاہور پولیس کو ٹھہرایا گیا ہے۔ پی ٹی اۤئی وکیل نے واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےلئے جو درخواست جمع کرائی تھی اس میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور متعلقہ پولیس افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.