الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
مزید پڑھیں: گورنر کی خیبرپختونخوا میں انتخابات پنجاب کے ساتھ 8 اکتوبر کو کرانے کی تجویز
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا اوراس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن 8 اکتوبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا سے تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی اور پھر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔
انہوں نے مشاورت کے بعد 24 مارچ کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں 8 اکتوبر کو صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی یقین دہانی کرائے، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرکے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
Comments are closed on this story.