Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن کا عبدالحئی دستی کے گھر چھاپہ، 15 کروڑ سے زائد برآمد

مونس الہٰی سے پوچھیں مجھے کیوں کروڑوں روپے امانتاً دئیے، عبدالحئی دستی
شائع 29 مارچ 2023 10:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق مشیر برائے زراعت عبدالحئی دستی کے گھر محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا ہے۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحئی دستی نے بتایا کہ میرے گھر پر چھاپا مارا گیا اور 15 کروڑ سے زائد رقم لے لی گئی۔

عبدالحئی دستی نے کہا کہ گھر سے 18 لاکھ درہم بھی برآمد ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو 13 لاکھ روپے کی ٹریل دیدی ہے، 2 کروڑ 25 لاکھ مونس الہٰی نے امانتاً دئے تھے، مونس الہٰی کی واپسی پر رقم واپس کر دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مونس الہٰی سے پوچھیں مجھے کیوں کروڑوں روپے امانتاً دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن امید ہے انصاف کرے گی۔ منی ٹریل دیدی ہے اور مطمئن ہوں۔

عبدالحئی دستی کا کہنا تھا کہ منی چینجرز کی رسیدیں ہیں، امید ہے اینٹی کرپشن مجھے پیسے واپس کر دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریڈ کے بعد مونس الہٰی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی ہو سکے مونس الہٰی جلد واپس آ جائیں اور رقم واپس لے لیں۔

pti

anti corruption

Abdul Hayi Dasti