ایم ڈی اے میں بد انتظامی اور قبضے کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ جاری
کراچی: ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جاری آڈٹ رپورٹ میں بد انتظامی اور قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے میں 21 کروڑ 28 لاکھ روپے کی بد انتظامی سامنے آئی جب کہ ایم ڈی اے 34 کروڑ 10 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ کے لئے پیش نہیں کر سکا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایم ڈی اےنے 4 اسکیموں کااعلان کیا لیکن ایک کی بھی تکمیل نہیں ہوسکی، یہ اسکیمیں کم آمدنی والے افراد کو پلاٹ فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی تھیں۔
ایم ڈی اے کے ایک لاکھ 25 ہزار پلاٹس مختلف مراحل میں ہیں، شاہ لطیف ٹاؤن، نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم، تیسر ٹاؤن اسکیمیں بنائی گئیں جس میں ایم ڈی اے کی ایک پلاٹ مختلف افراد کو الاٹ کرنے کی کئی مثالیں ملیں۔
اس کے علاوہ آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ ایم ڈی اے کی 37 ہزار ایکڑ میں سے 24 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، اتھارٹی انتظامیہ زمینوں سے تجاوزات ہٹانے میں بھی ناکام رہی ہے۔
Comments are closed on this story.