Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، سول اسپتال میں مریضوں کو بےہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار

جعلی نرس کا اسپتال میں متعدد وارداتوں کا اعتراف، پولیس
شائع 29 مارچ 2023 11:15am
جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی - اسکرین  گریب
جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی - اسکرین گریب

کراچی میں ڈاکو شہریوں کو لوٹتے تھے لیکن شہر کے اہم سرکاری اسپتال میں نرس کی جانب سے یہ کام انجام دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جومریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹ رہی تھی۔

جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔

پولیس نے دعوئٰ کیا ہے کہ سول اسپتال میں مریضوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار کرلیا ہے، جو مریضوں کی دیکھ بھال کے بہانے آتی اور بے ہوشی کا انجیکشن لگاتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ نرس مریض کے بے ہوش ہونے کے بعد موبائل فون اور قیمتی سامان لے کرفرار ہوجاتی تھی، اس کے ساتھ ہی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جعلی نرس نے سول اسپتال میں متعدد وارداروں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی نرس نے متعدد خواتین مریضوں کو بھی بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر لوٹ چکی ہے، جس کی تعلیمی قابلیت انٹر پاس انٹرمیڈیٹ ہے اور وہ کورنگی کی رہائشی ہے۔

واردات 17 مارچ کو کارڈیو وارڈ میں ہوئی تھی جس کے بارے میں متاثرہ خاتون نے سول اسپتال انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی نرس کو پکڑ لیا۔

متاثرہ خاتون کی مُدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار جعلی خاتون نرس کے بیگ سے بے ہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر اسپتال آئی تھی۔

Karachi Police

Karachi Crime

Civil Hospital Karachi