Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: تھانہ کینٹ کے بازار میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نامعلوم موٹر سائکل سوار ملزمان ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
شائع 28 مارچ 2023 08:05pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

راولپنڈی میں تھانہ کینٹ کے مصروف ترین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ کینٹ کے مصروف ترین بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بازار میں نامعلوم موٹر سائکل سوار ملزمان ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

rawalpindi

firing