Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: پتھر کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور پھنس گئے، 2 مزدور جاں بحق

ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرکے 3 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا
شائع 28 مارچ 2023 09:22am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

ایبٹ آباد کے علاقے شیروان میں پتھر کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور پھنس گئے، جن میں سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایبٹ آباد کے علاقے شیروان کے گاؤں بانڈی نکڑا میں پتھر کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مزدور پھنس گئے۔

ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 2 مزدور شعیب ولد صدیق اور ساجد ولد اورنگزیب جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

Abbottabad

Stone quarry

workers death