کراچی میں لوٹ مار کا ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا
کراچی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واردات کے دوران ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جسے شہریوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، گرفتار ملزم نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے الیکشن میں 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے اور وہ الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہاہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین بھی لوٹی تھی۔
ملزم پیر کی شام بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں زیر حراست لیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.