Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا دورہ

فوڈ اسٹریٹ پر گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر شہری حیران
شائع 28 مارچ 2023 08:52am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کیا، انہوں نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر سحری کی۔

گورنر سندھ رمضان المبارک کی چھٹی سحری کرنے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پہنچے تو فوڈ اسٹریٹ پر کامران ٹیسوری کو اپنے درمیان دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عہدہ ملنے پر عوام سے رابطہ توڑنا مناسب عمل نہیں، عوام سے ملاقات کے لئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جاؤں گا، عوام میں جانے سے ان کے مسائل سے آگاہی ملتی ہے، کسی تنقید کی پرواہ نہیں، عوام میں جانا نہیں چھوڑوں گا، عوام کے مسائل متعلقہ اداروں کے علم میں لاتا رہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری گورنرہاﺅس میں افطار کے لئے آسکتے ہیں، انتظامیہ بازاروں میں جاکرمہنگائی کنٹرول کرے، کراچی معیشت کا شہر ہے، اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں۔

karachi

Ramzan

kamran tessori

Burns Road

food street

Government Sindh