Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے رکن عبیدالرحمان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس نے پی ٹی آئی رکن کی عدم موجودگی پر بھائی مدثر کو گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 08:58am

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا کے رکن عبیدالرحمان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق رات گئے پولیس نے پی ٹی آئی کراچی سوشل میڈیا کے ایک اور رکن کے گھر پر چھاپہ مارا، عبید الرحمان کے گھر پر ایک پولیس موبائل جبکہ ایک ڈبل کیبن گاڑی میں سوار اہلکار پہنچے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پولیس کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھیں، چھاپے کے دوران پولیس نے عبیدالرحمان کی عدم موجودگی پر ان کے بھائی مدثر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عبید الرحمان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا اور ان کے گھر سے قیمتی سامان بھی پولیس اپنے ساتھ لے گئی، قیمتی سامان میں گھر میں استعمال کرنے والے موبائل فونز شامل ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فاشست حکومت کی جانب سے غیر قانونی غیر آئین اقدامات جاری ہیں۔

pti

karachi

police

social media team

ubaid ur rehman