Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

شہزاد عطا الہٰی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور
شائع 27 مارچ 2023 08:10pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اب صدر مملکت نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا ہے۔ صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Atorny general

Ministry of law and justice Pakistan