Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 افراد کو طلب کرلیا

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔
شائع 26 مارچ 2023 10:32pm
جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا ایک منظر
جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا ایک منظر

محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 17 افراد کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران توڑ پھوڑ کے حوالے سے درج مقدمے میں طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لیے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری حکم نامے میں عمران خان، مراد سعید، عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، اسد عمر، شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر اور حسان خان نیازی کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر (سی ایس او) کرنل ریٹائرڈ عاصم کو بھی طلب گیا ہے۔

ان تمام افراد کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے، جبکہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں عمران خان کو بلایا گیا۔

اسد عمر، علی نواز اعوان، عامر مغل جمشید خان کو بھی اس مقدمہ میں بلایا گیا۔

عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں 18 مارچ کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

imran khan

CTD

judicial complex

pti leadership