Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں، پرویزالہٰی

عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کےحق میں فیصلہ سنادیا، پی ٹی آئی صدر
شائع 26 مارچ 2023 03:46pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، لاہور جلسے سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔

لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سن لیں الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں ہے، صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شہبازشریف کےخلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی، صدر کو لکھے گئے شہباز شریف کے جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا۔

پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا، عوام نے رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان پہنچ کر فیصلہ سنا دیا کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

pti

PM Shehbaz Sharif

punjab election