Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکر: مفت آٹے کی لائن میں لگا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

آٹا تو نہیں ملا لیکن باپ کی میت لے کر جارہے ہیں، بیٹا
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2023 11:43pm

سستے اور مفت آٹے کا حصول غریب شہریوں کی زندگی چھیننے لگا، نواحی علاقے نوتک میں مفت آٹا لینے کے لیے آنے والا شخص لائن میں لگے لگے زندگی کی بازی ہار گیا۔

حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم غریب شہریوں کی زندگیاں چھیننے لگی ہے، بھکر کے نواحی علاقے نوتک میں 50 سالہ الہی بخش آٹے کی لائن لگا، لیکن دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

بیٹے کا کہنا ہے کہ 3 دن سے آٹا لینے آرہے تھے، آٹا تو نہیں ملا لیکن باپ کی میت لے کر جارہے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

Flour Shortage

Punjab Flour Distribution