Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد 8 سال بعد بری

8 سال کے طویل عرصے میں سرکاری وکیل عدالت میں شواہد پیش نہ کرسکے
شائع 25 مارچ 2023 07:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد کو 8 سال بعد بری کردیا گیا۔

درخشاں تھانے پرحملہ اور ہنگامہ آرائی کیس میں پراسیکیویشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، 8 سال کے طویل عرصے میں سرکاری وکیل عدالت میں شواہد پیش نہ کرسکے۔

سرکاری وکلاء کی جانب سے ایک بھی شاہد پیش نہ کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 ملزمان کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد پر درخشاں تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کا 2015 میں کیس داخل کیا گیا تھا۔

karachi

ATC

PPP

Zulfiqar Mirza