Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان کے گورنر، وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کے احکامات جاری

جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لیکرجانے پر پابندی عائد
شائع 25 مارچ 2023 04:59pm
وزارت داخلہ نے  چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا - تصویر/ فائل
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اورآزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا - تصویر/ فائل

وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کیلئے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے کرجانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا ساتھ ہی آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

gilgit biltistan

اسلام آباد

Ministry of Interior