Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ،طارق روڈ اوردھورا جی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں
شائع 25 مارچ 2023 12:32pm

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،طارق روڈ اوردھورا جی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا

کراچی میں ماہ رمضان کے دوران بھی جرائم کی سرکوبی نہ کی جاسکی، طارق روڈ کے قریب فائرنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب دھوراجی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

firing

karachi