Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان،اسلحہ برآمد
شائع 24 مارچ 2023 10:15am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی گوجرانولا، ڈیرہ غازی خان میں کی گئی جبکہ گرفتاردہشت گردوں میں عبدالمقیت، عابدوحید، گل زمان، رمضان اوراکرام شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

CTD

Terrorist Arrested