چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی، اعداد و شمار جاری
محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمارجاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 8.5، اولڈ ایئر پورٹ پر 7.4 اور پی اے ایف بیس فیصل پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
سرجانی ٹاؤن میں 5.8، ڈی ایچ اے فیز 2 اور قائد آباد میں 5.5، جناح ٹرمینل پر 5، یونیورسٹی روڈ پر 4.5 اور نارتھ کراچی میں 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں 4.1، اورنگی ٹاؤن میں 3.6، پی اے ایف مسرور بیس پر 3.0 اور ناظم آباد میں 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی میں سب سے کم بارش بن قاسم میں 0.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر مقامات پر بادلوں کا راج برقرار ہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.