Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رقم کے جھگڑے پر کراچی چڑیا گھر میں جانور دو دن سے فاقوں کا شکار

پرندے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی غفلت سے مر چکے ہیں، ٹھیکیدار
شائع 22 مارچ 2023 05:23pm
کراچی چڑیا گھر۔ فوٹو — فائل
کراچی چڑیا گھر۔ فوٹو — فائل

چڑیا گھرکے ٹھیکیدار نے رقم نہ ملنے پر جانوروں اور پرندوں کو کھانا دینا بند کردیا، جانوروں کا کھانا کل سے بند کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ٹھیکیدار نے خوراک بند کرنے کے حوالے سے وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کھانا دینا اب کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی ذمہ داری ہوگی، بہت سے جانور، پرندے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی غفلت سے مر چکے ہیں۔

کے ایم سی ٹھیکیدارنے خط میں کہا کہ ”ہم کراچی چڑیا گھر میں ہم ماہانہ بنیاد پر جانوروں کی خوراک کی فراہم کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے اب تک آپ کے شعبے میں 82 لاکھ روپے کے بل جمع کروا چکے ہیں مگر ان بلوں کی اب تک ادائیگی نہیں کی گئی۔“

ٹھیکیدارکا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے سپلائر ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اب مال ادھار پر دینے کے لئے تیار نہیں، لہٰذا آپ فوری طور پر رقم کی ادائیگی کا انتظام کریں۔

انہوں نے خبر دار کیا تھا کہ اگر بل کی ادائیگی نہیں کی گئی تو 21 مارچ سے جانوروں کو خوراک فراہم نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب چڑیا گھر انٹطامیہ کا کہنا ہے کہ جانور اور پرندے کمزور ہو چکے ہیں۔

Karachi Zoo

administer karachi