کراچی : گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران حالات پھر کشیدہ
گلستان جوہر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی اہل علاقہ سڑکوں پر آگئے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک دس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اہل علاقہ سڑکوں پرآگئے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا گیا ہے، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی ہے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران آج نیوز کی وین پر حملہ
کے ڈی اے کی ٹیم کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں، اور پولیس رینجرز اور کے ڈی اے کی ٹیم کچھ فاصلے پرہی رک گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 14 مارچ کو بھی گلستان جوہر میں کے ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے افراد نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔
اینٹی اینکروچمنٹ آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے کوریج کے لیے جانے والی آج نیوز کی ٹیم پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے کیمرہ مین زخمی اور ڈی ایس این جی وین کو شدید نقصان پہنچا۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ سے ”آج نیوز“ کی وین کو شدید نقصان پہنچا، ڈی ایس این جی کی فرنٹ اسکرین بھی ٹوٹ گئی، گاڑی میں سیٹلائٹ اور الیکٹرانک ایکوپمنٹ کو بھی نقصان پہنچا، وین کے شیشے اور گیٹ بھی توڑ دیے گئے، جب کہ سینئر کیمرہ مین شہادت بھی زخمی ہوگئے۔
Comments are closed on this story.