Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شرح سود مزید بڑھانے کیلئے اجلاس قبل از وقت بلانے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا شرح سود میں کم ازکم 2 فیصد اضافے کیلئے دباؤ ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2023 06:14am

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے تمام پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہیں ہوسکا، جس کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہ مل سکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ سود کی شرح 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا، اور 2 قسطوں میں شرح متعین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا شرح سود میں کم ازکم 2 فیصد اضافے کیلئے دباؤ ہے۔

پاکستان سے مذاکرات کے پہلے دن آئی ایم ایف نے بڑے مطالبات رکھ دیئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب حتمی طور پر شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا، جس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا، اور پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

federal government

IMF