Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کوئٹہ کے لذیذ پکوان لوگ دور دراز سے کھانے کیوں آتے ہیں‘

اسپیشل پلیٹر میں مٹن بیف چکن اور دنبے کے گوشت کے ساتھ تکہ بوٹی بھی شامل
شائع 21 مارچ 2023 06:52pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

کوئٹہ میں ترکیہ اور کابل کے شیف کے تیار کردہ کھانوں میں ایسا ذائقہ ہے کہ جو کھاتا ہے ایک بار اور مانگتا ہے بار بار۔

کوئٹہ کے کھانوں میں افغان تکہ ،چوپان کباب ، قبرغہ چانپ، کباب روش اور کابلی پلاؤ اپنے ذائقے کی وجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔

گوشت کے شوقین افراد کے لیے کوئٹہ کھانوں کی جنت کہلاتا ہے۔ تازہ مٹن اور بیف کا اصل ذائقہ روایتی روش اور کابلی پلاؤ میں ہی ملتا ہے۔ چٹ پٹا مصالحہ نہ ہونے سے معدے کی تیزابیت اور دیگر بیماریوں سے انسان محفوظ رہتا ہے۔

کوئٹہ شہر اپنے لذیذ پکوان اور کھانے کے شوقین لوگوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے یہاں کے کھانے کی خاص بات مصالحہ کم اور گوشت کا اصل ذائقہ ہے۔

کوئٹہ کے کھانے کے لیے پاکستان بھر سے لوگ آتے ہیں ایسے میں روایتی ماحول بھی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

روایتی کھانوں کی وجہ سے کچھ ریسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں افغان تکہ، چوپان کباب، قبرغہ چانپ، کباب روش اور کابلی پلاؤ اپنے لذیذ ذائقے کی وجہ سے پیٹ بھر کر نوش کیے جاتے ہیں۔

اسپیشل پلیٹر میں مٹن بیف چکن اور دنبے کے گوشت کے ساتھ تکہ بوٹی بھی شامل کی جاتی ہے اس لئے لوگوں کا من پسند ہے اور جب اسے ڈرائی فروٹ اور سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے تو کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

ذائقہ دار کھانوں کی تیاری کے لیے شیف کابل اور ترکی سے بلائے جاتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے کھانے کا ذائقہ ایسا ہے جو ایک بار کھائے اور بار بار منگوائے۔

Balochistan tourist places

Quetta traditional food