Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا الیکشن کیلئے عدالتی افسران کی تعیناتی کیلئے کورٹ سے رجوع

درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا، فواد چوہدری
شائع 21 مارچ 2023 05:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں انتخابات عدالتی افسران کے ذریعے کرانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس کے یکم مارچ 2023 کے فیصلے میں بنیادی احکامات صادر کرچکی ہے اس لیے انتخابات کیلیے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کی درخواست قانونی طور پر رد نہیں کی جاسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت رجسٹرار کو انتخابات کے انعقاد کیلئے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کا حکم صادر کرے، رجسٹرار کی جانب سے نامزدگیوں میں ناکامی کی صورت میں عدالت خود آر اوز اور ڈی آر اوز مقرر کرے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مبین الدین قاضی کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور کابینہ سیکرٹری کے ذریعے وفاق کو بھی معاملے میں فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں دائر درخواست سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں بھی انتخابات کیلئے عدالتی افسران کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

pti

PDM

punjab election