Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے چیخیں نہیں ماریں، مریم اورنگزیب کا طنز

حملہ پولیس اہلکاروں پر ہوا اور ڈر بشریٰ بی بی گئی، وزیراطلاعات
شائع 21 مارچ 2023 03:06pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک لاہور جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، اور عمران خان کہتے ہیں ان کی بیوی ڈر گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں عدالت کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا کہ میری اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میری غیر موجودگی میں پولیس نے میرے گھر پر حملہ کیا اور شیشے توڑ دیئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی پردہ کرتی ہیں، وہ شیشے کے پیچھے تھیں، جب شیشے توڑے گئے تو وہ ڈر گئیں اور انہوں نے چیخیں بھی ماری۔

بشریٰ بی بی نے شیشے ٹوٹنے پر چیخیں ماریں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ میں آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، اور اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا۔

عمران خان کے عدالت میں بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کیا کہ کیا پنکی باجی(بشریٰ بی بی) کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا تھا اور ان کی چیخیں نکلتی تھیں؟۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی (عمران خان کی اہلیہ ) تمہاری ڈر گئی؟۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا اُس وقت شرم اور حیا کہاں تھی جب مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیا تھا، مریم کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اس وقت شرم کہاں تھی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے، فریال تالپور کوعید پر اسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی تھی؟۔

عمران خان کے عدالت چھپ کر آنے کے بیان پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چھُپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔

imran khan

mariyum aurangzeb

maryum aurangzeb