Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین بے ہوش

2 خواتین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا
شائع 21 مارچ 2023 01:48pm

دیپالپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

جن میں سے 2 خواتین کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ڈی سی او اوکاڑہ، ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور موقع پر پہنچ گئے۔

گزشتہ روز ملتان اور مظفر گڑھ میں آٹے کے حصول میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ملتان میں سستے آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بھی آٹے کی منتظر خاتون کی جان چلی گئی، رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لئے قطار میں کھڑی تھیں، بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طیبعت خراب ہوگئی، تاہم اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔

Flour Shortage

depalpur