Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کیخلاف بیان: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی 14 اپریل تک مؤخر

وکیل کی سپریم کورٹ مصروفیت کے باعث شیخ رشید پر فرد جرم آج عائد نہ ہو سکی
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2023 03:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے وکیل کی سپریم کورٹ مصروفیت کے باعث فرد جرم آج عائد نہ ہو سکی ، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر فرد جرم کی کارروائی 14 اپریل تک مؤخر کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جج نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان آگیا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔

شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں ہیں، اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، مقدمے کو ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

شیخ رشید کے وکیل کی سپریم کورٹ مصروفیت کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت نے 14 اپریل کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے 70 سے 80 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند ہیں۔

سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظلم اوربربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ کارکن احتیاط برتیں ادھرادھرہو جائیں۔

عدالت نے شیخ رشید کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا تھا، گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث شیخ رشید عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح ر ہےکہ پولیس نے شیخ رشید کو اس مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی۔

Asif Ali Zardari

imran khan

Sheikh Rasheed Ahmed

Awami Muslim League

islamabad local court